Wednesday , September 27 2017
Home / دنیا / ٹریفک اسٹاپ پر امریکی پولیس عہدیدار کو گولی ماردی گئی

ٹریفک اسٹاپ پر امریکی پولیس عہدیدار کو گولی ماردی گئی

لاس اینجلس 13 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ایک پولیس عہدیدار کو ایک مسافر نے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ اس عہدیدار نے مسافر کی کار کو روک لیا تھا ۔ ملک میں نفاذ قانون کی ایجنسی کے عملہ سے متعلق واقعات میں یہ تازہ ترین اضافہ ہے ۔ کہا گیا ہے کہ تین مشتبہ افراد کو کل پیش آ:ے وقاعہ کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ یہ واقعہ ہاچ ٹاؤن کے ایک ٹریفک اسٹاپ پر پیش آیا تھا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ یہ تینوں پولیس عہدیدار پر فائرنگ کے ذمہ دار ہیں اس کے علاوہ ایک اور شخص کو بھی انہوں نے گولی کا نشانہ بنایا تھا ۔ واقعہ کے بعد تیز رفتار تعاقب کرتے ہوئے ان کی تلاش کی گئی تھی ۔ مغویہ کار ڈرائیور کی حالت کے تعلق سے کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT