Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹریفک خلاف ورزیاں ‘ 300 ملازمین پولیس کو چالان اور میمو

ٹریفک خلاف ورزیاں ‘ 300 ملازمین پولیس کو چالان اور میمو

حیدرآباد 28 اگسٹ (سیاست نیوز) حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے یکم اگسٹ سے پنالٹی پوائنٹ سسٹم کو دونوں شہروں میں متعارف کئے جانے کے بعد سینکڑوں شہریان کو چالانات کرکے پنالٹی پوائنٹس دیئے گئے جبکہ کئی پولیس ملازمین بشمول ٹریفک عملہ قانون کی خلاف ورزی کرتا ہوا دیکھا گیا۔ گزشتہ ایک ماہ میں پولیس ملازمین کی بے قاعدگیوں پر عوام نے سوشیل میڈیا کا استعمال کرکے ایسے پولیس ملازمین کے تصاویر ٹوئٹر، فیس بُک اور واٹس اپ پر اپ لوڈ کیں جن میں ہیلمٹ قانون کی خلاف ورزی، غیر واضح نمبر پلیٹ، ٹرپل رائیڈنگ شامل ہے۔ عوام نے ڈی جی پی تلنگانہ، کمشنر حیدرآباد، ٹریفک پولیس کے علاوہ ریاستی وزرا کو پولیس ملازمین کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے واقف کروایا جسکے نتیجے میں محکمہ خاطی پولیس عملے کے خلاف کارروائی پر مجبور ہوگیا ۔ مجلس بچاؤ تحریک کے سابق کارپوریٹر امجداللہ خان خالد نے بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف مہم چلائی جسکے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والے پولیس والوں کو چالانات ہی نہیں بلکہ اُنھیں میمو بھی جاری کیا گیا ہے اور اِس اطلاع کو پولیس عہدیداروں نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ عوام تک پہنچایا۔

TOPPOPULARRECENT