Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / ٹریفک قواعد سے آگہی کیلئے سٹی پولیس کا ’ٹارگٹ 60 دن‘ پروگرام

ٹریفک قواعد سے آگہی کیلئے سٹی پولیس کا ’ٹارگٹ 60 دن‘ پروگرام

اہم ٹریفک جنکشنس پر ویڈیو گرافی‘ دو ماہ تک سوشیل میڈیا میں تشہیر ‘جرمانوں کی بجائے غلطی سے آگاہ کیا جائیگا
حیدرآباد 22 اگسٹ (سیاست نیوز) ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی، سڑک حادثات کی روک تھام اور جنکشن جام سے متعلق شعور آگہی کیلئے سٹی پولیس کی جانب سے پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے۔ ’ٹارگٹ 60 دن‘ کے نام سے پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے و پائنٹس کی بجائے انھیں غلطی سے آگاہ کیا جائیگا ۔ سگنلس پر اس کام کیلئے خصوصی افراد کا تقرر کیا جارہا ہے۔ یہ افراد ہر دو ماہ میں ایک خلاف ورزی کرنے والے کو قواعد سے آگاہ کریں گے اور اس عمل کو آگے بڑھانے میڈیا و سوشیل میڈیا کا سہارا لیا جائے گا۔ سڑک حادثات اور سڑکوں پر ٹریفک جام کیلئے ذمہ دار گاڑی رانوں کی ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ کسی ایک جنکشن پر اگر ایک دو افراد خلاف ورزی کرتے ہیں تو انھیں روکنا آسان ہوتا ہے مگر ہر جنکشن کے پاس سینکڑوں افراد خلاف ورزی کریں تو انھیں روکنا مشکل ہوتا ہے۔ اسی لئے پولیس ایسے افراد کو ٹریفک قواعد سے آگاہ کرتے ہوئے ہر حال میں ٹریفک قواعد پر عمل آوری کیلئے تیار کرنے کا پروگرام ترتیب دیا ہے اور اس پروگرام پر عمل آوری کرانے کی ذمہ داری ٹریفک پولیس کی بجائے آئی ٹی سیل کے عہدیداروں کو سونپی گئی ہے۔ ٹریفک قواعد کی پاسداری کیلئے عوام کو آگاہ کرنے پولیس طرح طرح کے کام انجام دیتی ہے۔ مثلا خصوصی تلاشی مہم کے ذریعہ جرمانوں کی شکل میں اور پنالٹی پوائنٹس کے ذریعہ مگر عوام ٹریفک قواعد سے جانکاری کے باوجود کوئی ایک فرد خلاف ورزی کرنے کی صورت میں دوسرے افراد بھی خلاف ورزی کررہے ہیں اور پولیس کی تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ ہر 100 افراد میں 60 افراد اس قسم کا ذہن رکھنے والے ہیں۔ ایسے افراد میں تبدیلی لانے ہی سٹی پولیس نے اس پروگرام کو ترتیب دیا ہے۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’ٹارگٹ 60 دن‘‘ نامی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ شہر میں جنکشنس کے پاس ای پولیس عملہ ہوگا اور یہ عملہ ٹریفک پولیس کی طرح فرائض انجام دیتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کرے گا اور یہ عملہ خلاف ورزی کرنے والوں کی تصاویر یا جرمانے عائد نہیں کرے گا بلکہ ان کی ویڈیو ریکارڈنگ کرکے ان کے پاس پہونچ کر سوال کرے گا کہ کیا آپ کو معلوم نہیں کہ اس طرح گاڑی روکنا غلط ہے؟ کیا آپ کو معلوم نہیں کہ قواعد کی خلاف ورزی جرم ہے؟ اور اس سارے عمل کو دو منٹ کے اندر ریکارڈ کرلیں گے اور اس ویڈیو کو پولیس کے سرکاری ویب سائیٹ میں اپ لوڈ کرکے خلاف ورزی کرنے والوں میں تبدیلی لانے کی کوشش کی جائیگی۔ایک خلاف ورزی سے متعلق کم از کم دو ماہ تک خلاف ورزی کرنے والوں کی تشہیر کے ذریعہ تبدیلی لانے کی کوشش کی جائے گی۔ ای ’’ٹارگٹ 60 دن‘‘ عملہ 60 دنوں میں ایک دن میں پانچ تا چھ جنکشنس کے پاس ٹریفک قواعد سے متعلق شعور آگاہی پروگرام انجام دے گا اور یہ عملہ اپنے کام کا آغاز اسٹاپ لائن کراسنگ کے پاس پیدل چلنے والوں کی خلاف ورزیوں سے شروع کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT