Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹریفک قواعد پر مکمل عمل آوری کی ہدایت

ٹریفک قواعد پر مکمل عمل آوری کی ہدایت

عادل آباد میں ڈرایئورس ، اونرس کے اجلاس سے سرکل انسپکٹر محمد شبیر علی کا خطاب
عادل آباد /24 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹریفک سرکل انسپکٹر عادل آباد مسٹر محمد شبیر علی نے آٹو ، ٹرالی ڈرائیورس و اونرس کو ہدایت دی کہ وہ ٹریفک قوانین ، قواعد پر مکمل عمل آوری کرتے ہوئے مسافرین کو ان کی منزل تک پہونچائیں اور خود بھی اپنی حفاظت کریں اور مئے نوشی ، ٹیپ ریکارڈس ، سیل فون کا گاڑی چلاتے ہوئے استعمال نہ کریں ۔ وہ آج اردو بھون عادل آباد میں آٹو ڈرائیورس و اونرس کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے منعقدہ شعور بیداری اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹریفک قواعد کو محلوظ رکھیں ۔ ٹریفک پولیس سے دوستانہ تعلقات کو ہموار کرتے ہوئے ان کی مدد و تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آٹو کیلئے درکار تمام دستاویزات اپنے ہمراہ رکھیں ۔ بصورت دیگر چالان کئے جائیں گے ۔ انہوں نے پی یو سی ، فٹنس ، انشورنس ، رجسٹریشن کے دستاویزات مکمل رکھنے کی بھی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر آٹو ڈوائیور کو لازم ہے کہ وہ یونیفارم استعمال کریں اور آٹو میں زائد مسافرین کو نہ بیٹھائیں ۔ آٹو کو تیز رفتار نہ چلائیں ۔ آٹو چلاتے وقت فون کا استعمال نہ کریں ۔ آٹو کو ممنوع مقام پر پارک نہ کریں ۔ آٹو میں موسیقی کا استعمال نہ کریں ۔ آٹو کے اوپر والے حصہ پر کیارل اسٹانڈ نصب کریں ۔ بغیر دستاویزات کے گاڑیوں کو چلانے پر موٹر وہیکل ایکٹ 13/177 کے تحت 100 تا 200 روپئے جرمانہ ، اس طرح بغیر لائیسنس کے گاڑیاں چلانے پر ایم وی ایکٹ 181 کے تحت 500 روپئے جرمانہ ، بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے پر سیکشن S-19/177 کے تحت 100 روپئے یونیفارم کے سیکشن S4/177 کے تحت 100 تا 200 روپئے جرمانہ ، بغیر انشورنس کے سیکشن 196(a)177 کے تحت 100 روپئے جرمانہ اور سنگل جمپ پر S184 کے تحت 1000 روپئے جرمانہ ، بغیر رجسٹریشن کی گاڑیوں پر سیکشن 192(1) کے تحت 2000 روپئے اور T/R اسنادات کے عدم حصول پر 2000 روپئے جرمانہ عائد کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر دیگر پولیس عہدیداران موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT