Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹریفک پولیس رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ٹریفک پولیس رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

محکمہ پولیس میں بدعنوانیاں عیاں، رشوت کا ویڈیو سوشیل میڈیا پرعام
حیدرآباد ۔ 22 اکٹوبر (سیاست نیوز) پولیس اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے محکمہ پولیس کو بدعنوانیوں سے پاک کرنے کے دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں۔ ٹریفک پولیس معمول وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی اور اس کی ویڈیو سوشیل میڈیا میں بڑی تیزی سے ویرل ہوگئی۔ حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر مہیندر ریڈی نے محکمہ پولیس میں بدعنوانیوں کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے اور ٹریفک پولیس کو ’’باڈی ویر کیمرے‘‘ سربراہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے لیکن بدعنوانیوں کے معاملے میں کوئی کمی نہیں ہے۔ ٹریفک پولیس ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر جرمانے عائد کرنے کے معاملے میں جس طرح چستی پھرتی کا مظاہرہ کررہی ہے اس طرح ٹریفک مسائل کو کنٹرول کرنے کے معاملے میں چاق و چوبند نہیں ہے۔ شہر حیدرآباد کے ونستھلی پورم کے علاقے آٹو نگر میں 18 اکٹوبر کو پیش آیا ایک واقعہ سوشیل میڈیا کے فیس بک پر بڑی تیزی سے ویرل ہوگیا ہے۔ ٹریفک رولس کی خلاف ورزی کرنے والے تین  نوجوانوں سے ایک پولیس عہدیدار نے معمول وصول کرتے ہوئے سب کچھ دیکھ کر بھی ان دیکھی کردیا ہے۔ ان نوجوانوں نے ٹریفک کو معمول دیتے ہوئے اس واقعہ کو اپنے سیل فون پر قید کیا اور اس کو سوشیل میڈیا پر پوسٹ کردیا ہے۔ یہ پوسٹ تیزی سے ویرل ہوگیا ہے اور ٹریفک پولیس پر بے حساب عوامی تنقیدوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ فیس بک پر عوام اپنی رائے پیش کرتے ہوئے اس واقعہ کو محکمہ پولیس پر بدنما داغ قرار دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT