Thursday , June 29 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹریفک پولیس چالان پر برہم نوجوان کی توڑ پھوڑ

ٹریفک پولیس چالان پر برہم نوجوان کی توڑ پھوڑ

حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) ٹریفک پولیس کی مبینہ ہراسانی اور اے ٹی ایم سنٹرز سے رقم کی عدم دستیابی ایک طالب علم کی برہمی کے سبب بن گئی جس نے اے ٹی ایم سنٹر پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے تھوڑ پھوڑ مچادی تاہم اس دوران وہ خود بھی زخمی ہوگیا ۔ جس کے خلاف سلطان بازار پولیس نے کارروائی انجام دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سنتوش نگر علاقہ کا ساکن محمد عامر جو طالب علم بتایا گیا ہے اس کو موٹر سائیکل پر تقریباً 1800 روپئے کے جرمانے پائے جاتے ہیں ۔ اس کی موٹر سائیکل کو ٹریفک پولیس نے روک لیا اور آن لائین جرمانہ کی جانچ کے بعد اسے ایک رسید حوالے کردی اور گاڑی کو ضبط کرلیا ۔ رقم ادا کرنے تک گاڑی کو حوالے نہ کرنے کی شرط عائد کردی اور عامر اپنی گاڑی کو ٹریفک پولیس سے آزاد کروانے کیلئے رقم کیلئے گھوم رہا تھا ۔ تیز دھوپ ، گاڑی ضبط کرلئے جانے کی فکر اور اے ٹی ایم سنٹرز سے خود کی جمع کردہ رقم کا حاصل نہ ہونا ادھر سے ادھر اے ٹی ایم سنٹرز کی تلاش اور ہر سنٹر پر اپنی قسمت آزما کر عامر پریشان ہوچکا تھا ۔ جو آخر کار سلطان بازار کے فیڈریل بنک اے ٹی ایم سنٹر پر مشتعل ہوگیا ۔ اور توڑ پھوڑ مچادی اس دوران زخمی عامر کو بھی پولیس نے ہاسپٹل سے رجوع کیا ۔ اس سلسلہ میں انسپکٹر سلطان بازار مسٹر شیوا شنکر نے بتایا کہ عامر پالی ٹیکنک سال دوم کا طالب علم ہے ۔ جس نے آج مشتعل ہوکر توڑ پھوڑ مچادی انہوں نے بتایا کہ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT