Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹریفک پولیس کا عوام پر بھاری جرمانے کا ریکارڈ

ٹریفک پولیس کا عوام پر بھاری جرمانے کا ریکارڈ

ماہانہ ایک کروڑ روپئے کی آمدنی ،صرف چالانات پر توجہ
حیدرآباد۔ 27 اکتوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد ٹریفک پولیس کی کارروائیاں سرکاری خزانہ کیلئے معاون و مددگار ثابت ہورہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس جرمانوں کی شکل میں ماہانہ تقریباً ایک کروڑ روپئے کی رقم وصول کررہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 2015ء میں ٹریفک پولیس نے اوسطاً ماہانہ ایک کروڑ روپئے سے زائد رقم وصول کی تھی۔ شہر میں ٹریفک جام اور عوام کو ہونے والی مشکلات سے بے خبر ٹریفک پولیس کی نظر صرف چالانات پر مرکوز ہے۔ گزشتہ تین سال کی تجزیاتی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا کہ آمدنی کے اعتبار سے 2015ء ٹریفک پولیس کیلئے کوئی اچھا رہا تاہم جاریہ سال 2016ء میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹنے کا امکان ہے۔ شہر میں گاڑیوں کی خریداری بھی 2015ء میں زیادہ رہی ۔ صرف حیدرآباد میں 1,88,500 گاڑیاں رجسٹریشن کیا گیاجن میں 26,900 کاریں اور 1,39,000 ٹووہیلرس شامل ہیں۔ سال 2016ء میں ستمبرکے اختتام تک 1,62,000 گاڑیوں کا رجسٹریشن کیا گیا۔ اسی طرح ٹریفک پولیس کو سال 2013ء میں چالانات کے ذریعہ 6 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ۔ 2014ء میں 5 کروڑ روپئے سے زائد اور 2015ء میں 20 کروڑ روپئے سے زائد کی رقم جرمانوں کی شکل میں حاصل کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT