Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹریفک پولیس کا موبائیل اَپلیکیشن متعارف

ٹریفک پولیس کا موبائیل اَپلیکیشن متعارف

شہریوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش ، کمشنرپولیس مہیندر ریڈی کا خطاب
حیدرآباد۔ 13 اکتوبر (سیاست نیوز) عوام دوست اور ذمہ دار پولیسنگ کے تحت حیدرآباد ٹریفک پولیس نے آج “Hyderabad Traffic Live” موبائل اَپلیکیشن متعارف کیا ہے جس کے تحت شہریوں کو کافی سہولتیں پہونچائی جائیں گی۔ کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہیندر ریڈی نے آج بشیرباغ کمشنر آفس میں اس ایپ کو متعارف کیا اور اس سلسلے میں بتایا کہ حیدرآباد سٹی پولیس عوام کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مختلف موبائیل اپلیکیشن متعارف کرتی رہی ہے جس سے مکمل استفادہ کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر کمشنر پولیس نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ اس اپلیکیشن میں کئی بٹن فراہم کئے گئے ہیں جس کے ذریعہ عوام ٹریفک کے بہاؤ کا راست طور پر مشاہدہ کرسکتے ہیں اور اپنے قریبی ٹریفک پولیس اسٹیشن کا بھی پتہ چلایا جاسکتا ہے۔آٹو میں سفر کیلئے کرایہ سے متعلق تخمینہ کرنے کی بھی اس میں سہولت مہیا کی گئی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعہ ای۔ چالان کی تفصیلات اور غیرمجاز پارکنگ پر گاڑی ضبط کرنے کی اطلاع بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ مسٹر مہیندر ریڈی نے کہا کہ عوام کی شکایات کیلئے بھی ایک بٹن رکھا گیا ہے اور عوام کی جانب سے اطلاعات اور تجاویز کیلئے خصوصی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمارٹ موبائیل فونس میں مذکورہ موبائیل اپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں Hawk Eye اور Lost Report موبائیل فون اپلیکیشنس بھی متعارف کئے گئے تھے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیںاور عوام نے ان اپلیکیشنس کا بھرپور استعمال کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT