Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹریفک پولیس کی لاپرواہی سے حادثات کا خطرہ

ٹریفک پولیس کی لاپرواہی سے حادثات کا خطرہ

سہ راہی روڈ جنکشن شاہ صاحب گٹہ پر سگنلس ضروری
محبوب نگر /13 اگست ( فیاکس ) بزم کہکشاں محبوب نگر کے 10 اگست کے منعقدہ خصوصی اجلاس میں جناب حلیم بابر صدر بزم کہکشاں بڑے کرب و افسوس کے ساتھ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محبوب نگر کے عوامی قائدین کو عوام کی جان و مال کی  کوئی فکر نہیں ہے ۔ محکمہ ٹریفک پولیس و محکمہ بلدیہ بھی اس خصوص میں بے بس نظر آئے چونکہ بارہا نمائندگی کرنے کے باوجود سہ راہی روڈ جنکشن حضرت مردان علی شاہؒ پر ٹریفک کنٹرول کرنے کا کوئی منظم باقاعدہ انتظام نہیں کیا گیا ۔ مشاہدہ میں یہ بات آتی ہے کہ سڑک کے کنارے ٹھہرکر پولیس کانسٹیبل جیسے تماشہ دیکھتا ہے اور کوئی حادثہ ہونے پر پہونچ جاتا ہے جوکہ انتہائی نامعقول عمل ہے ۔ ہونا تو یہ چاہئے کہ اس جگہ ٹریفک آٹومیٹک سگنل قائم کیا جائے تو بڑی حد تک کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔ جس طرح کے نیو ٹاون سہ راہ پر سگنل قائم کیا گیا ہے ۔ اسی طرح اس مقام پر بھی قائم کیا جائے ۔ دونوں مقامات پر ٹریفک سگنل کا قائم ہونا ناممکن تو نہیں ہے ۔ یہاں کی سڑکیں بھی تنگ دامنی کا شکوہ کرتی نظر آتی ہیں ۔ بے شمار آٹوز ، کارس ، موٹر سائیکلس اور پیدل چلنے والوں کی کثیر ہجوم روزانہ صبح تا شام اس مقام پر رہا ہے جس کا کنٹرول ضروری ہے ۔ اس طرح کا انتظام نہ ہونے سے آئے دن حادثات ہو رہے ہیں ۔ کہیں جانی تو کہیں مالی ۔ اس اجلاس میں مطالبہ کیا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندے ایم ایل اے کونسلرس چیرمین بلدیہ کلکٹر ضلع و ٹرافک پولیس بھی فوری اس اسپاٹ پر سگنل نصب کریں تاکہ عوام کو جانی و مالی نقصان نہ ہوسکے ۔ امید کہ جلد اقدامات کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT