Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹریننگ پروگرامس میں اخلاقی اقدار کی بڑی اہمیت

ٹریننگ پروگرامس میں اخلاقی اقدار کی بڑی اہمیت

ایم سی آر ایچ آر ڈی پر سنٹر فار تلنگانہ اسٹڈیز کا افتتاح، ایٹالہ راجندر کا خطاب
حیدرآباد 19 مارچ (این ایس ایس) ڈاکٹر ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ آف تلنگانہ کی ایک سالہ طویل 40 ویں سالگرہ تقاریب کا اتوار کو وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کی جانب سے سنٹر فار تلنگانہ اسٹڈیز کے افتتاح کے ساتھ اختتام عمل میں آیا۔ وزیر موصوف نے ایک 40 سالہ پائیلان کا بھی افتتاح کیا۔ ڈاکٹر مری چنا ریڈی کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی اور اس انسٹی ٹیوٹ کے سابق ملازمین کو ان کی بہتر کارکردگی پر تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ایٹالہ راجندر نے کہاکہ محض انسانی وسائل کی دستیابی کافی نہیں ہے بلکہ اعلیٰ معیار کی ٹریننگ کے ذریعہ اس سے بھرپور استفادہ ریاست اور ملک کی معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ تمام ٹریننگ پروگرامس میں اخلاقی اقدار کی تعلیم کو شامل کرنا سماج کے لئے بڑی اہمیت رکھتا ہے جس سے سماج کو صحیح سمت میں لے جانے میں مدد ملتی ہے۔ اے کے گوئل آئی اے ایس (ریٹائرڈ) اڈوائزر ٹو گورنمنٹ پلاننگ اینڈ انرجی نے سنٹر فار تلنگانہ اسٹڈیز پر زور دیا کہ وہ ریاست کی بہتری کے لئے تبدیلی لانے والے لیڈرس پیدا کریں۔ جی آر ریڈی آئی ای ایس (ریٹائرڈ) اڈوائزر ٹو گورنمنٹ فینانس نے سنٹر فار تلنگانہ اسٹڈیز کو ریسرچ پروگرام شروع کرنے کا مشورہ دیا۔ بی پی آچاریہ، آئی اے ایس اسپیشل چیف سکریٹری پلاننگ و ڈائرکٹر جنرل آف دی انسٹی ٹیوٹ اور دوسروں نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT