Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر دودھ اور بے بی فوڈ کی سربراہی

ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر دودھ اور بے بی فوڈ کی سربراہی

ساوتھ سنٹرل ریلوے کی طرف سے وسیع انتظام ، جنرل منیجر رویندرا گپتا کی خصوصی دلچسپی
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : اپنے بچوں کے ساتھ ٹرین میں سفر کرنے والی خواتین کو اب بے بی فوڈ اور گرم دودھ کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیوں کہ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے جنانی سیوا نام سے نیا پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت اہم ریلوے اسٹیشنوں پر بے بی فوڈ اشیاء سپلائی کی جائیں گی ۔ وزیر ریلوے سریش پربھو کی پہل پر یہ اسکیم شروع کی گئی ہے ۔ وزیر ریلوے کے علم میں یہ شکایتیں آئی تھیں کہ طویل مسافتی ٹرین میں سفر کرنے والی ماوؤں کو اپنے بچوں کے لیے بے بی فوڈ اور دودھ دستیاب نہیں ہوتے ۔ ایک خاتون نے انڈین ریلویز کے سوشیل نٹ ورکنگ سائٹ پر اپنا مسئلہ پیش کیا تھا اور بتایا تھا کہ ٹرینوں میں بے بی فوڈ کی عدم دستیابی سے کتنی مشکل ہورہی ہے ۔ وزیر ریلوے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس خاتون کے نونہال کے لیے دوسرے اسٹیشن پر ہی دودھ کا انتظام کرایا تھا ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے 9 جون سے جن سیوا آوٹ لیٹس قائم کردئیے ہیں ۔ جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے رویندرا گپتا نے اس سلسلہ میں خصوصی دلچسپی لی اور تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر یہ خدمات فراہم کی ہیں ۔ وجئے واڑہ ڈیویژن کے 14 اسٹیشنوں حیدرآباد ڈیویژن کے 6 اسٹیشنوں ، گنتکل ڈیویژن کے 12 گنٹور ڈیویژن کے 8 سکندرآباد ڈیویژن کے 6 اور ناندیڑ ڈیویژن کے ساتھ اسٹیشنوں پر گرم دودھ ، گرم پانی ، بے بی فوڈ دستیاب ہیں ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کی 32 طویل مسافتی ٹرینوں میں جنانی سیوا سہولت مہیا کی گئی ہے ۔ اس سہولت کو مزید اسٹیشنوں اور تمام اہم ٹرینوں میں وسعت دی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT