Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹرینوں کے اوقات تبدیل

ٹرینوں کے اوقات تبدیل

حیدرآباد ۔ 20 فبروری (این ایس ایس) سکندرآباد ۔ ڈھون سیکشن کے مابین برج نمبر 288 پر آر سی سی باکسیس کی لانچنگ کیلئے 23 فبروری کو ٹریفک بلاک کی بناء مندرجہ ذیل ٹرینوں کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ٹرین نمبر 57426 گنتکل ۔ کاچیگوڑہ پیاسنجر ٹرین 23 فبروری کو 05-45 بجے گنتکل سے روانہ ہونے کی بجائے اسی دن 09-30 بجے روانہ ہوگی۔ اسی طرح ٹرین نمبر 57425 کاچیگوڑہ۔ گنتکل پیاسنجر ٹرین 23 فبروری کو 09-40 بجے کاچیگوڑہ سے روانہ ہونے کی بجائے اسی دن 12-30 بجے روانہ ہوگی اور ٹرین نمبر 57473 کاچیگوڑہ۔ بودھن پیاسنجر ٹرین 23 فبروری کو 16-10 بجے کاچیگوڑہ سے روانہ ہونے کی بجائے اسی دن 19-00 بجے روانہ ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT