Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات ، دو افراد ہلاک

ٹرین حادثات ، دو افراد ہلاک

حیدرآباد /11 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جس میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق ایک 26 سالہ نامعلوم شخص جو مسلم بتایا گیا ہے ۔ تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بدویل اور فلک نما کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ حدود میں پیش آئے ایک اور ٹرین حادثہ میں 63 سالہ شحص چنایا ہلاک ہوگیا ۔ یہ شخص جو سبکدوش ملازم جو اپوگوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج صبح کے اوقات ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں یہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT