Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /12 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 29 سالہ گھر سنگھ جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ مشرقی گوداوری ضلع کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص بورا بنڈہ کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 40 سالہ پدما جو پیشہ سے مزدور تھی ۔ رام ریڈی نگر علاقہ کی ساکن تھی ۔ جس کا آبائی مقام ضلع محبوب نگر بتایا گیا ہے ۔ پدما لکڑی کا پل ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگئی ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 27 سالہ شخص سینوجو لالہ گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ 9 نومبر کے دن ٹرین میں سفر کر رہا تھا کہ اپوگوڑہ علاقہ میں چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT