Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /25 اپریل ( سیاست نیوز ) نامپلی ، کاچی گوڑہ اور سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں 3 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 31 سالہ سرینواس جو پیشہ سے کارپینٹر جگت گیری گٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام ضلع نلگنڈہ بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص آج پنجہ گٹہ اور بھرت نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے کاچی گوڑہ کے مطابق 55 سالہ لکشما اماں جو پیشہ سے لیبر عنبرپیٹ علاقہ کے ساکن لکشمیا کی بیوی تھی کل یہ خاتون جامعہ عثمانیہ اور ودیا نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میںآکر ہلاک ہوگئی ۔ ریلویپولیس سکندرآباد کے مطابق 65 سالہ پوچایا جو کواڑی گورہ علاقہ کا ساکنبتایا گیا ہے ۔ یہ شخص سفیل گوڑہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT