Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول کمسن ہلاک

ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول کمسن ہلاک

حیدرآباد /3 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول کمسن ہلاک ہوگیا ۔ جن میں دو کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق ایک 9 سالہ کمسن لڑکا جو صنعت نگر اور بھرت نگر کے درمیان ریلوے لائین پر پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ تاہم اس کمسن کی موت کو خودکشی تصور کیا جارہا ہے ۔ جس کی تاحال شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریل کی پٹریوں پر جس کی نعش پائی گئی ،نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق ایک شخص جو کل رات حفیظ پیٹ اور ہائی ٹیک کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 29 سالہ شخص راجیش جو پی این ٹی کالونی علاقہ کا ساکن تھا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ کل دبیرپورہ اور ملک پیٹ کے درمیان ریلوے لائین کو عبو رکرنے کی کوشش میں یہ طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT