Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /7 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گورہ علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ تاہم ان میں ایک کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق ایک 40 سالہ خاتون نانابائی جو اعظم پورہ علاقہ برج نرسمہا نگر کے ساکن سریش کمار کی بیوی تھی ۔ پیشہ سے بلدیہ کی عارضی جاروب کشی بتائی گئی ہے ۔ یہ خاتون دبیرپورہ اور ملک پیٹ کے درمیان ریلوے لائین پر پیش آئے ٹرین حادثات میں ہلاک ہوگئی ۔ خاتون ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں تھی ۔ جبکہ دوسرا حادثہ فلک نما اور شیوارمپلی ریلوے لائین کے درمیان پیش آیا جہاں ایک 30 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کے مطابق اس شخص کی شناخت نہیں ہوئی ہے ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT