ٹرین حادثات میں دو افراد کی موت

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 63 سالہ سید رفیق جو پیشہ سے مزدور مادنا پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے یہ شخص کل اپو گوڑہ اور یاقوت پورہ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 28 سالہ جیتندر کنور جو چھتیس گڑھ کا ساکن تھا اس کی بیوی کو اپنے آبائی مقام بھیجنے کے لیے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن پہونچا تھا اور اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 8 پر اس کی بیوی کو ٹرین میں سوار کرنے کے بعد حادثاتی طور پر اسی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔