Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /2 نومبر ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس نامپلی حدود میں پیش آئے علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرا شخص چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 41 سالہ محمد جمال الدین جو حفیظ پیٹ پریم نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے خانگی الیکٹریشن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص حفیظ پیٹ اور چندا نگر ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرے حادثہ میں 40 سالہ نارائنا راجو گوپال جو نلہ کنٹہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ خانگی کمپنی میں خدمات انجام دے رہا تھا ۔ یہ شخص کل ٹرین میں سفر کر رہا تھا کہ فتح نگر اور چندا نگر کے درمیان چلتی ٹرین سے نیچے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

نالے اور مین ہول میں گرنے سے دو افراد کی موت
حیدرآباد /2 نومبر ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی اور دنڈیگل پولیس حدود میں دو افراد کی مشتبہ حالت میں نالے اور مین ہول میں گرنے کے سبب موت ہوگئی ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 55 سالہ راجو جو او یو کالونی گچی باؤلی میں رہتا تھا ۔ 31 اکٹوبر کے دن یہ شخص مشتبہ طور پر مین ہول میں گرنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 24 سالہ یادایا جو پیشہ سے حجام تھا گرم گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص سخت نشہ کے حالت میں تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص نالے میں گر کر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT