Friday , March 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ایک شخص ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران اور دوسرا شخص چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرنے کے سبب ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے نامپلی ذرائع کے مطابق 55 سالہ عرب شاہ جو پیشہ سے مزدور ۔ صفدر نگر علاقہ کا ساکن کل بھرت نگر اور بورا بنڈہ کے علاقہ میں ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران عرب شاہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرے ٹرین حادثہ میں 28 سالہ ناگراج جو پیشہ سے خانگی ملازم گولی دوڈی علاقہ کا ساکن ٹرین میں سفر کر رہا تھا کہ حفیظ پیٹ اور لنگم پلی کے درمیان چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT