Tuesday , April 25 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ /17 فبروری (سیاست نیوز) کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 40 سالہ مانیا جو پیشہ سے مزدور تھا ضلع کڑپہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فام نمبر 2 پر ایک ریل گاڑی میں سفر کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے بتایا کہ 65 سالہ شخص وینکٹایا جو پیشہ سے کارپینٹر تھا اپوگوڑہ اور فلک نما کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT