ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔ شہر اور نواحی علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ریلوے پولیس کے مطابق یہ افراد ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگئے۔ پرانے شہر کے علاقہ فلک نما اور بدویل کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران 40 سالہ شیخ فہیم الدین ہلاک ہوگیا۔ یہ شخص خیریت آباد علاقہ کا ساکن تھا جو پیشہ سے وال پینٹر بتایا گیا۔ ریلوے پولیس حدود میں 26 سالہ ایشور ہلاک ہوگیا جو پیشہ سے لیبر تھا اور میڑچل علاقہ میں رہتا تھا۔ میڑچل اور گنڈلہ پوچم پلی کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔