ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔/21 نومبر، ( سیاست نیوز) ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 35 سالہ خاتون پوشملو جس کا تعلق ضلع عادل آباد سے تھا بھرت نگر اور بورا بنڈہ کے درمیان پٹریاں عبور کررہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی اور برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں تما پور اور عمدہ نگر ریلوے پٹریوں کے درمیان 22 سالہ ٹی سائی رام نامی نوجوان نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق سائی رام جو ذہنی تناؤ کا شکار تھا نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ب