ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 2 نومبر ( سیاست نیوز) شہر میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق مولی علی اور لالہ گوڑہ کے درمیان ریلوے اسٹیشن پر یہ حادثہ پیش آیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جو نامعلوم ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ کے مطابق اپوگوڑہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوپائی جس کی عمر تقریباً 40 سال بتائی گئی ہے ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔