Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ اور سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 26 سالہ محمد اسلم جو چادرگھاٹ علاقہ کا ساکن پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ کل بدویل اسٹیشن کے قریب ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 85 سالہ پرساد ساہو جو ریٹائرڈ ملازم بلارم کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص بلارم کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے پیشہ سے میستری کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کندکور چوراہے پر پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ گوپال جو مجیب گلی علاقہ کا ساکن ایل بی نگر میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے 19 اپریل کو یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمادت درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT