Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ /19 مئی (سیاست نیوز) بورا بنڈہ کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 16 سالہ فرقان اترپردیش ریاست کے متوطن ہارون کا بیٹا تھا یہاں شہر کے علاقہ عطاپور میں رہتا تھا اور مزدوری کا کام کیا کرتا تھا ۔ یہ نوجوان بورا بنڈہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرا ٹرین کا حادثہ بھی بورا بنڈہ کے علاقہ میں پیش آیا ۔ ایک 46 سالہ شخص پاشاہ خاں جو پیشہ سے میوہ فروش تھا ۔ راجیو نگر بورا بنڈہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص  علاقہ بورا بنڈہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT