Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں چار افراد بشمول دو خواتین کی موت

ٹرین حادثات میں چار افراد بشمول دو خواتین کی موت

حیدرآباد 6 نومبر (سیاست نیوز) سکندرآباد و نامپلی علاقوں میں پیش آئے ٹرین حادثات میں 4 افراد بشمول دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔ تاہم ان میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 60 سالہ وحیدالدین جو ریٹائرڈ ٹیچر تھے، پاٹی گڈہ علاقہ کے ساکن بتائے گئے ہیں، سکندرآباد اور سیتاپھل منڈی ریلوے لائن کے درمیان پٹریاں عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 46 سالہ خاتون گوری بی جو ملاپور علاقہ کے ساکن محمد نذیر کی بیوی تھیں، کل اپنے مکان کے قریب ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگئیں۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 52 سالہ خاتون کے ششی کلا جو بودھن ضلع نظام آباد علاقہ ساکن راجو ریڈی کی بیوی تھی، سکندرآباد اور سیتاپھل منڈی کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش میں یہ خاتون ہلاک ہوگئی۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 25 تا 30 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے، چندرا نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب کی پٹریاں عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT