Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں چار افراد ہلاک

ٹرین حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد  /3 اگست ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آئے مختلف ٹرین حادثات میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق بورا بنڈہ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان ریلوے لائین پر پیش آئے ٹرین حادثہ میں 20 سالہ معیدالسلام اور اس کا سوپروائزر 31 سالہ دیویندر مہاتو ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمد بشیرالدین کے مطابق یہ دونوں مغربی بنگال ریاست کے متوطن تھے جو گائتری نگر کوکٹ پلی کے ساکنان بتائے گئے ہیں ۔ گذشتہ روز سیل فون کی مرمت کی غرض سے یہ دونوں پٹریوں کو عبور کرتے ہوئے دکان جانے کی کوشش میں تھے ۔ جبکہ دوسرا حادثہ جو ریلوے پولیس نامپلی حدود میں پیش آیا ۔ 80 سالہ گنگا جو پیشہ سے ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر تھا ۔ ضلع اننت پور کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شحص اپنی بیٹی سے ملاقات کیلئے اننت پور سے حیدرآباد آیا تھا اور واپسی کے دوران چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ یہ حادثہ حفیظ پیٹ اور چندا نگر ریلوے لائین کے درمیان پیش آیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 48 سالہ محمد عیسی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ بنڈلہ گوڑہ کے علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص یاقوت پورہ اور اپوگوڑہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگئے ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT