Tuesday , May 30 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں 2 ہلاک

ٹرین حادثات میں 2 ہلاک

حیدرآباد /15 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں 2 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 19 سالہ شیخ محمد جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ضلع گنٹور کے چلکلوری پیٹ علاقہ سے تعلق رکھتا تھا ۔ یہ شخص سکندرآباد سے گنٹور جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ جبکہ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 40 سالہ صفیہ بیگم جو محبوب نگر کے متوطن محمد منیر کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT