Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں 3 افراد ہلاک

ٹرین حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد /19 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے ٹرین حادثات میں 3 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 45 سالہ ناگیشور راؤ جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل ہائی ٹیک سٹی کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 35 سالہ ٹھاکر راجندر سنگھ جو پیشہ سے سینئیر تھا ۔ پرانا پل علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 15 جولائی کے دن یہ شخص بدویل کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 45 سالہ پوچماں جو راجیو گروہا کلپا علاقہ کے ساکن کشٹیا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون اپوگوڑہ کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT