Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں 3 ہلاک

ٹرین حادثات میں 3 ہلاک

حیدرآباد /19 اپریل ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس حدود کاچی گوڑہ اور نامپلی میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ تاہم خاتون کی شناخت نہ ہوسکی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 24 سالہ وجئے جو پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ لال دروازہ ، شاہ علی بنڈہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص ملک پیٹ اور دبیرپورہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 39 سالہ تارا سنگھ جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ضلع محبوب نگر کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کیرالا کالونی ، کوکٹ پلی میں رہتا تھا ۔ کل رات بورہ بنڈہ اور بھرت نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق ایک 30 سالہ خاتون بورہ بنڈہ کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ اس خاتون کی شناخت نہ ہوسکی ۔

TOPPOPULARRECENT