Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / ٹرین حادثہ، 4 افرادہلاک

ٹرین حادثہ، 4 افرادہلاک

ایتھنز، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یونان میں ایتھنز سے تھسسونکي جارہی ایک پسنجرٹرین کے پٹری سے  اتر جانے کی وجہ سے کم از کم چار افراد ہلاک اور دیگرپانچ زخمی ہو گئے ۔اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔مہلوکین کی تفصیلات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا ۔ تاہم ٹرین ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ۔ تمام 70مسافرین کو محفوظ طریقہ سے ٹرین سے باہر نکال دیا گیا  ۔
اٹلی میں 484 تارکین وطن بچالئے گئے‘7افراد ہلاک
روم ۔ 14مئی ( سیاست ڈاٹ کام )  484تارکین وطن کو بحرروم میں بچالیا گیا جب کہ وہ شمالی افریقہ کے خطرناک ساحل کو پار کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ اٹلی کے ساحلی محافظین نے کہا کہ بحرروم سے 7نعشیں دستیاب ہوئیں جب کہ  484 تارکین کو کھچاکھچبھرے ہوئے بحری جہازوں سے بچالیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT