Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / ٹرین حادثہ : مہلوکین کی تعداد 19 ہوگئی

ٹرین حادثہ : مہلوکین کی تعداد 19 ہوگئی

اسلام آباد 18 نومبر (یاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے کیوں کہ آج صبح مزید تین افراد زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ ریلوے عہدیدار کے مطابق راولپنڈی جانے والے جعفر ایکسپریس کا انجن اور نوڈے جولان ڈسٹرکٹ میں پٹری سے اُتر گئے جبکہ ٹرین نے اپنے سفر کا آغاز کوئٹہ سے کیا تھا۔ دریں اثناء صوبائی معتمد داخلہ اکبر حسین درانی نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد تقریباً 300 ہے۔ 19 افراد کی ہلاکت کی توثیق کی گئی ہے جبکہ زائداز ایک درجن افراد ایسے ہیں جن کی حالت ہنوز تشویشناک ہے۔

TOPPOPULARRECENT