Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /24 اگست ( سیاست نیوز ) عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کے مطابق 21 سالہ وجیندر جو نارائن گوڑہ کے علاقہ میں واقع ایک کالج میں بی کام کاطالب علم تھا جو ایم کے نگر عثمانیہ یونیورسٹی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ طالب علم کل جامعہ عثمانیہ کالج اور سیتاپھل منڈی کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ضعیف خاتون ہلاک
حیدرآباد /24 اگست ( سیاست نیوز ) شہر اور نواحی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک ضعیف خاتون فوت ہوگئی ۔ ناچارم پولیس کے مطابق 23 سالہ شیورام پرساد جو پیشہ سے خانگی ملازم کشائی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا آج یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ناچارم کے علاقہ میں ایک تیز رفتار لاری کی ٹکر سے برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ چکڑپلی پولیس کے مطابق 69 سالہ کوشلیا بائی جو چکڑپلی علاقہ کے ساکن دامودھر کی بیوی تھی 20 اگست یہ ضعیف خاتون اپنے بیٹے بابو راؤ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ اشوک نگر کے علاقہ میں موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں ماں اور بیٹے کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران خاتون کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT