ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد ۔22ستمبر ( سیاست نیوز) چندرا نگر کے علاقہ میں ریلوے پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ایک حادثہ میں 27سالہ شیواجی واگھمارے ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق یہ شخص لاتور کا متوطن تھا جو پیشہ سے ٹائیلس کٹنگ کا کام کرتا تھا ۔ کل یہ شخص چندرا نگر کے علاقہ میں پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔