ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔ یکم نومبر، ( سیاست نیوز) امو گوڑہ کے علاقہ میں ریلوے لائن پر پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ شخص بھاسکر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا آر کے پورم علاقہ میں رہتا تھا آج صبح یہ شخص امو گوڑہ کے علاقہ میں ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس سکندرآباد مصروف تحقیقات ہے۔

ڈگری امتحان میں ناکامی پر
طالبہ کی خودکشی
حیدرآباد۔یکم نومبر،( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ پارسی گٹہ میں ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 22 سالہ شرونتی جو پارسی گٹہ علاقہ کے ساکن رمیش کی بیٹی ڈگری سال دوم کی طالبہ بتائی گئی ہے یہ لڑکی دوپرچوں میں ناکام ہوگئی تھی اور اس بات سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے کل دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔ چلکل گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔