ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد /27 نومبر ( سیاست نیوز ) مولا علی اور چیرلہ پلی کے درمیان ریلوے لائین پر پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 21 سالہ درگا پرساد جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ یہ چیرلہ پلی کے علاقہ میں رہتا تھا کل یہ شخص ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔