ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) حفیظ پیٹ کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 26 سالہ رام پٹیل جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ چھتیس گڑھ ریاست کے متوطن رام بھگت پٹیل کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ کل حفیظ پیٹ اور چندا نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں یہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔