ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔/29 نومبر، ( سیاست نیوز) عمدہ نگر کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 32 سالہ محمد پاشاہ جو شمس آباد علاقہ کے ساکن خلیل احمد کا بیٹا پیشہ سے باورچی بتایا گیا ہے ، یہ شخص عمدہ نگر اور تما پور کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔