ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد /25 فروری ( سیاست نیوز ) حفیظ پیٹ کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے اس کی شناخت 34 سالہ گنیش کی حیثیت سے کرلی ۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ گنیش پیشہ سے سنٹرنگ ورک کرتا تھا ۔ جو لنگم پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص حفیظ پیٹ علاقہ پہونچا اورا س دوران وہ حفیظ پیٹ اور چندا نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔