ٹرین حادثہ میں خاتون کی موت

   

حیدرآباد /22 اگست ( سیاست نیوز ) بورا بنڈہ کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق یہ خاتون پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگئی ۔ جس کی شناخت 45 سالہ بیگم بی بی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو بورا بنڈہ علاقہ اللہ پور کے ساکن سلیمان پٹیل کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون کل بورا بنڈہ کے علاقہ میں پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔