ٹرین حادثہ میں خاتون ہلاک

   

حیدرآباد /18 مئی ( سیاست نیوز ) خیریت آباد کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس حیدرآباد کے مطابق 36 سالہ لاونیا گنیش تماجو شولاپور علاقہ کے ساکن شخص گنیش تماکی بیوی تھی ۔ یہ خاتون پیشہ سے ٹیلی کالر بتائی گئی ہے ۔ جو روزآنہ کے معمول کی طرز پر اپنے کام کے مقام خیریت آباد پہونچی اور ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ایم ایم ٹی ایس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ع