Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثہ میں زخمی خاتون کی موت

ٹرین حادثہ میں زخمی خاتون کی موت

حیدرآباد /2 نومبر ( سیاست نیوز ) بدویل ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 25 سالہ شاہین جو کاٹے دھن علاقہ کی ساکن تھی پیشہ سے مزدور بتائی گئی ہے ۔ گذشتہ ہفتہ بدویل ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کے دھکہ سے یہ خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT