Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثہ میں زخمی طالب علم فوت

ٹرین حادثہ میں زخمی طالب علم فوت

حیدرآباد /18 جولائی ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ یاقوت پورہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں زخمی طالب علم فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 22 سالہ محمد شہباز الدین جو سعیدآباد علاقے ساکن محمد سراج الدین کا بیٹا تھا ۔ 7 جولائی کے دن یاقوت پورہ اور دبیرپورہ ریلوے لائین کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ زخمی شہباز زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT