Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثہ میں طالب علم ہلاک

ٹرین حادثہ میں طالب علم ہلاک

حیدرآباد ۔17 مئی ۔ ( سیاست نیوز) جامعہ عثمانیہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 19 سالہ شیوا جو مشیرآباد علاقہ کے ساکن لکشمیا کا بیٹا تھا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ کل یہ طالب علم جامعہ عثمانیہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ مصروف تحقیقات ہے ۔
چوکیدار بلندی سے گرکر ہلاک
حیدرآباد ۔17 مئی ۔ ( سیاست نیوز) مادھاپور کے علاقہ میں ایک چوکیدار مشتبہ طورپر بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 42 سالہ چنا راؤ جو پیشہ سے چوکیدار تھا جو مادھاپور کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ گزشتہ ہفتہ چنا راؤ مشتبہ طورپر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT