Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / ٹرین حادثہ میں 2 برطانوی شہری ہلاک

ٹرین حادثہ میں 2 برطانوی شہری ہلاک

شملہ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شملہ سے 90 کیلو میٹر دور آج دوپہر برطانیہ سے لائی گئی ایک چھوٹی سی ٹرین (Toy Train) پٹریوں سے اُتر گئی۔ اس حادثہ میں 2 برطانوی شہری ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شملہ ۔ کلکا روٹ پر کلکا اور تکسال اسٹیشنوں کے درمیان آج ایک بجے دن یہ حادثہ پیش آیا۔ اس ٹرین میں 37 برطانوی سیاح سوار تھے جوکہ برطانیہ سے لائی گئی تھی۔ حادثہ میں 2 خواتین برسر موقع ہلاک ہوگئیں جبکہ چندی گڑھ کے ایک ہاسپٹل میں زخمی مسافر جانبر نہ ہوسکا۔ حادثہ کی وجوہات کا فی الفور پتہ نہیں چل سکا لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ چھوٹی سی پٹری پر ٹرین کی رفتار بڑھادینے سے یہ حادثہ پیش آیا ہوگا۔ اس ٹرین میں جملہ 4 کوچیس تھے جس میں 3 پٹری سے اُتر گئے۔ ریلوے حکام نے حادثہ کی تحقیقات کا اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT