Wednesday , May 24 2017
Home / ہندوستان / ٹرین سے کٹ کر ماں اور دو بیٹیوں کی موت

ٹرین سے کٹ کر ماں اور دو بیٹیوں کی موت

بھوپال، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے شاھپورہ تھانہ علاقے میں آج ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کی ٹرین سے کٹ کر موت ہو گئی۔ پولس ذرائع کے مطابق رائے سین کے ننود گاؤں کی رہنے والی سورجبائي (50) اور اس کی دو بیٹیاں سشما (19) اور سپنا(16) آج صبح باونڈیا ں کلاں ریلوے کراسنگ پر ٹرین کی زد میں آگئیں، جس ان تینوں کی موت ہو گئی۔ وہ یہاں مزدوری کرتی تھیں اور جائے حادثہ کے نزدیک ہی جھگی بنا رہ رہی تھیں۔ پولس نے تینوں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔
فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ خود کشی ہے یا پھر حادثہ ہے ۔ پولس نے کیس درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT