Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین سے گر کر زخمی ہونے والے شخص کی موت

ٹرین سے گر کر زخمی ہونے والے شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 5 اگست (سیاست نیوز) چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گر کر زخمی ہونے والا شخص علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ یاد رہے کہ 28 سالہ شیخ قاسم جو ضلع محبوب نگر کا ساکن اور کرنول ضلع کا متوطن تھا، کل چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگیا تھا۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق شیخ قاسم ٹرین میں سفر کررہا تھا کہ حفیظ پیٹ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان ریلوے لائن پر چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر نیچے گر کر شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT