Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹرین لیزن ایوائڈسن سسٹم کا معائنہ

ٹرین لیزن ایوائڈسن سسٹم کا معائنہ

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : رویندر گپتا جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے نے ٹرین کو لیزن ایوائڈسن سسٹم کا سکندرآباد ڈیویژن میں لنگم پلی تا وقار آباد ریل گاڑی چلا کر ریلوے لائن کا معائنہ کیا اور اس کی کارکردگی کے تعلق سے معلومات حاصل کیں ۔ ٹی ایل اے ایس ایک جدید سسٹم ہے جو تحقیق کے بعد تیار کیا گیا جو ریل گاڑی چلانے میں کافی مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔ TLAS سگنلنگ کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے اور ریل گاڑی کو تیز رفتاری سے چلانے میں ڈرائیور کی مدد اور ڈرائیور کی بھول چوک کی بھی وہ نشاندہی کرتا ہے ۔اس میں آٹو میٹک بریکس پر قابو پانے کی بھی صلاحیت موجود ہے جس سے خطروں پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ یہ کُہر میں بھی ڈرائیور کو صاف راستہ دکھانے کی قابلیت رکھتا ہے ۔ جنرل منیجر نے ریل گاڑی کے ذریعہ لنگم پلی تا وقار آباد ، واڑی کے درمیان اور وقار آباد تا بیدر 250 کلومیٹر کا فاصلہ طئے کر کے TLAS کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا ۔ اس موقع پر ایم ایس محبوب علی ٹیلی کمیونیکیشن انجینئر ، سولان گپتا چیف الیکٹریکل انجینئر مدھو سدھن راؤ ، اشیش اگروال ، اور ایل کے منوکھانی پراجکٹ ڈائرکٹر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT