Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین میں دو افراد سے 17لاکھ روپئے کی کرنسی ضبط

ٹرین میں دو افراد سے 17لاکھ روپئے کی کرنسی ضبط

حیدرآباد 18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)نقدی کی ضبطی کا سلسلہ جاری ہے ۔ تلنگانہ کے کھمم ریلوے اسٹیشن میں بڑے پیمانہ پر رقم ضبط کی گئی ۔ پہلے سے اطلاع ملنے پر کونارک ایکسپریس سے آنے والے دو مسافرین کے سامان کی تلاشی لی گئی جس پر 17لاکھ روپئے کی کرنسی ضبط کی گئی ۔اس میں دو ہزار روپئے کی نئی کرنسی نوٹس کے علاوہ سو روپئے کی کرنسی نوٹس بھی شامل ہیں ۔ ان افراد کے پاس اوڈیشہ کے بیرہم پور کی ایس بی آئی کی رسید پائی گئی ۔پولیس نے ان دونوں افراد کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ نقدی کہاں سے لائی گئی اور اسے کہاں لے جایا جارہا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT